79

قیام پاکستان میں اقلیتوں کا اہم کردار ہے۔ ڈاکٹر شہزاد لطیف

اسلام آباد( ویب ڈیسک )پاکستان تحریک نظام کے چیئرمین و سیاسی معیشت دان ڈاکٹر شہزاد لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق پر کسی طور بھی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ قیام پاکستان میں مسیحی، سکھ سمیت دیگر اقلیتوں نے اہم کردار ادا کیا اور پاکستان کو مستحکم کرنے کے حوالے سے بھی ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل منیارٹی ڈے کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ آئین پاکستان میں بھی اقلیتوں کے حقوق بارے واضح طور پر نکات موجود ہیں اور ملک کے تمام اضلاع میں بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے تنظیمیں موجود ہیں جو اس بات کا سب سے بڑا ثبوت ہے ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تمام مذاہب کے لوگ ایک قوم بن کر سوچیں اور ملکی ترقی کے لیے امن و امان کی فضا قائم رکھیں کیونکہ کسی بھی خطہ کی بہتر معیشت کا انحصار بہت حد تک امن و امان پر ہوتا ہے ہمیں آپس میں اختلافی افواہوں پر کان دھرنے کی حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اجتماعی سوچ کو پروان چڑھانا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں