90

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بینڈ باجا مہنگا پڑ گیا

لاہور ( حافظ نوید سے )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم علی خان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سیشن جج قیصر نذیر بٹ کو او ایس ڈی بنا دیاہے ۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قیصر کا ساہیوال میں تبادلہ ہوا تھا توا س سلسلے میں لاہور کی کینٹ کچہری میں الوادعی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور اس موقع پر سیشن جج وہاں پہنچے تو ان کیلئے خصوصی طور پر بگیاں اور بینڈ باجے کا انتظام کیا گیا ، یہ معاملہ سامنے آنے پر لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاسم علی خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے قیصر نذیر بٹ کا تبادلہ ساہیوال روکتے ہوئے انہیں او ایس ڈی بنا دیا ۔ اس کے علاوہ چار ایڈیشنل سیشن ججز کو بھی او ایس ڈی بنا دیا گیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں