78

وزیر اعظم عمران خان نے اداروں کے سربراہان کی سرزنش کر دی

 لاہور(حافظ نوید سے)  وزیراعظم عمران خان سے لاہور میں اراکین اسمبلی کی ملاقات اور دورہ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، اراکین اسمبلی وزیراعظم سے ملاقات میں پولیس اور محکمہ خوراک کی کھلی کرپشن میں ملوث پر برس پڑے ، وزیراعظم نے بھی  پنجاب میں پولیس اور پٹواری کلچر میں کرپشن پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے،ذرائع کے مطابق ممبران قومی اسمبلی نے عمران خان سے شکایات کی بھر مار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ضلع میں ایس ایچ اوز، ڈی ایس پیز کھل کر کرپشن کررہے ہیں، پنجاب میں آٹے اور چینی کی مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت میں محکمہ خوراک ملوث ہے، بیوروکریسی حکومت کا ساتھ نہیں دیتی ہر جگہ مسائل ہی مسائل ہیں، اس کا نوٹس لیا جائے، ہمارے ضلع کو ترقیاتی فنڈز سے محروم رکھا گیا، متعلقہ عہدیداروں سے پوچھیں ہمارے حلقوں کو فنڈز کیوں نہیں دیتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں