104

چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد

کورونا کو ہرانا ہے پاکستان کو بچانا ہے
ضلع کونسل کراچی
محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ
تاریخ14/04/2020 حوالہ نمبر DCK/INF/67/20
چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ ملکی صورتحال اس وقت کورونا کے حوالے سے دوسرے ممالک سے بہتر ضرورہے مگر اسکو تسلی بخش قرار نہیں دیا جاسکتا ہے ہمیں احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونا پڑے گا جس کے لئے تمام صوبائی حکومتوں اور وفاق کو مشترکہ حکمت عملی مراتب کرنا ہوگی مل کر جوکام کیا جاتا ہے وہ سرفرازی کا بلند معیار حاصل کرتا ہے موجودہ صورتحال میں اختلافات کی کوئی جگہ نہیں سب کو وباء کے خاتمے کے لئے مشترکہ کاوشیں کرنا ہوگی وفاقی وزراء کی جانب سے جو اندازاختیار کیا گیا ہے وہ نامناسب عمل ہے پاکستان سب کا ہے اور اس کے مسائل سانجھے ہیں ہمارے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے تو یہ اعلان روز اول ہی کردیا تھا کہ سیاست بعد میں کرلینگے پہلے عوام کی خدمت مشترکہ طور پر کرینگے تا کہ اس وباء کا خاتمہ جلدازجلد ممکن ہوسکے پاکستان پیپلز پارٹی کے ہر ذمے دار نے اس پر لبیک کیا اور آج بھی اسہی سمت میں رواں ہیں ہم جو کام بھی کررہے ہیں اور انسانیت کی فلاح وبہبود کیلئے کررہے ہیں ہماری حدود سے منتخب ہر جیالا نمائندہ خوش اسلوبی سے اپنے فرائض کی ادائیگی کررہا ہے کورونا وائرس کی آمد کے ساتھ ہی جہاں سندھ گورنمنٹ نے مثالی اقدامات کر کے عالمی پذیرائی حاصل کیں وہی ہم نے وسائل کے حدود میں رہتے ہوئے عوامی بہتری کے لئے اقدامات کیئے جس کا سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا اسکے علاوہ بہت سے اداروں اور این جی اوز سے مل کر ہمارے نمائندے رفاعی کام بھی شب وروز کررہے ہیں پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے انکے کام کرنا ہی ہماری شناخت ہے تمام اہل وطن سے گزارش ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے لاک ڈاؤن میں توسیع دی ہے اس میں احتیاط لازمی اختیار کرے بلا عذر باہر نکلنے سے پرہیز کرے آپکی صحت سب سے مقدم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر بے نظیر بھٹو ڈسپنسری گلشن حدید میں بنائے گئے کورونا ٹیسٹ سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف آفیسر مسرور احمد میمن،ڈائریکٹر ایڈمن شریف شیخ،رکن کونسل سماجی رہنما ء آغ عد نان محمد خان
ا طارق پٹھان ودیگر بھی موجود تھے۔
ڈائریکٹر انفارمیشن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں